آپریشن ضرب عضب سے متاثر عارضی طورپر بے گھر 3,37,915 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ،

 
0
379

اسلام آباد ،جنوری03(ٹی این ایس): آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے عارضی طورپر بے گھر افراد کے تین لاکھ 37 ہزار 915 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں ، واپس جانے والے خاندانوں کو 25ہزار روپے کیش گرانٹ جبکہ 10ہزار روپے کرایہ کی مد میں ادا کیا جا رہا ہے۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی 90فیصد تک مکمل ہو چکی ہے جبکہ اب تک تین لاکھ 37 ہزار 915 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔

واپس جانے والے خاندانوں کو واپسی کے موقع پر 25ہزار روپے کیش گرانٹ جبکہ 10ہزار روپے کرایہ کی مد میں دیا جارہا ہے ۔ حکام کے مطابق عارضی طورپر بے گھر افراد کی واپسی کا عمل جون 2018 تک مکمل ہو جائے گا۔ واپس جانے والے خاندانوں کو ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت 6 ماہ کے لئے مفت اشیائے خوردونوش فراہم کی جارہی ہیں جبکہ عارضی رہائش کے لئے خیمے دیگر گھریلو اشیائے ضروریہ بھی مختلف این جی اوز کی طرف سے فراہم کی گئی ہیں۔