پشاور: تحریک انصاف کے رکن خیبرپی کے اسمبلی آصف خان قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

 
0
477

پشاور،اگست 29 (ٹی این ایس): صوبائی دارالحکومت پشاور میں تحریک انصاف کے رکن خیبرپی کے اسمبلی آصف خان قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے جبکہ پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے۔

پیر کی شب حلقہ پی کے 76 پشاور 11 سے منتخب رکن خیبرپی کے اسمبلی آصف خان اتحاد کالونی میں فاتحہ خوانی کیلئے جا رہے تھے کہ رنگ روڈ پر نامعلوم افراد نے انکی گاڑی پر فائرنگ کردی تاہم وہ بال بال بچ گئے جبکہ ان کے ساتھ موجود کانسٹیبل ذرشاد خان پاﺅں پر گولی لگ کر زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال نے بتایا کہ ایم پی اے آصف خان فاتحہ خوانی کیلئے حجرے میں موجود تھے جبکہ انکا گارڈ پولیس کانسٹیبل باہر موجود تھا جہاں نامعلوم ملزم نے اس پر فائرنگ کردی۔ انہوں نے بتایا ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔