پشاور(ٹی این ایس) پولیس اور خیبر پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں بدستور جاری

 
0
57

▪ خیبر؛ ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام

▪ خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والے جعل ساز گرفتار

▪ سات سالہ اغواء ہونے والا بچہ باحفاظت بازیاب، ملوث مرکزی ملزم گرفتار

تفصیلات:
خیبر؛ تھانہ علی مسجد پولیس کا علاقہ شین غار میں مختلف جرائم پیشہ عناصر سرچ آپریشن، دوران دوران سرچ آپریشن اشتہاری مجرم کے مکان سے 32 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ہیں۔

‏تھانہ فقیرآباد پولیس کی اہم کاروائی، خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والے جعل ساز گرفتار، جن کے قبضے سے 1 عدد رائفل، جعلی پولیس وردی، میگزینز، بنڈل وئیر اور کارتوس سمیت گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے۔

‏تھانہ انقلاب پولیس کی فوری کاروائی، سات سالہ اغواء ہونے والا بچہ باحفاظت بازیاب، مرکزی ملزم گرفتار، ملزم نے مستورات کے تنازعہ پر بچے کو ماما خیل روڈ سے اغواء کرلیا تھا، مغوی بچے کے والدین نے تھانہ انقلاب پولیس کی بہترین کوششوں کی تعریف کی اور کیپٹل سٹی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف جرائم کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہیں۔