پشاور(ٹی این ایس) ضلع بھر میں دیگر جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ غیر قانونی اسلحہ سمگلروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ 121 عدد پستول ، 18 عدد رائفل اور متعدد میگزین برآمد

 
0
91

پشاور

ضلع بھر میں دیگر جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ غیر قانونی اسلحہ سمگلروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ 121 عدد پستول ، 18 عدد رائفل اور متعدد میگزین برآمد

▪ تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے رنگ روڈ تور بابا سٹاپ پر ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر کار سے بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ 18 عدد رائفل اور 87 عدد پستول برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے

▪ تھانہ سربند پولیس نے خفیہ اطلاعات پر رینگ روڈ ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر کار سے بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد 34 عدد پستول سمیت 50 سے زائد سپئیر میگزین برآمد کرکے ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں برآمد کرکے مقدمات درج کردی گئی ہیں۔