تھانہ ٹھٹہ پولیس، سی آئی ای ٹیم ٹھٹہ کی مشترکہ کارروائی، پٹھان کالونی میں جواہ کے اڈے پر چھاپہ بارہ ملزمان گرفتار

 
0
514

ٹھٹہ، اگست 30 (ٹی این ایس):  تھانہ ٹھٹہ پولیس، سی آئی ای ٹیم ٹھٹہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے  پٹھان کالونی میں جواہ کے اڈے پر چھاپہ  مارا اور بارہ ملزمان گرفتار کر لئے۔

ایس ایس پی ٹھٹہ کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ کی ھدایا ت برائے منشیات،شراب و دیگر مضہر صحت اشیا کی روکتھام کو مدِنظر رکھتے ہوئے، ایس ایچ او تھانہ تھٹہ انسپیکٹر  طارق خانزادہ، ڈی ایس پی سی آئی ای ٹھٹہ کنور آصف  اور انچارج پولیس پوسٹ ٹھٹہ سب انسپکٹر امام بخش ناہیو بمعہ اسٹاف کی مشترکہ کارروائی کرکے مخفی اطلاع ملنے پر پٹان کالونی میں جواہ کے اڈے پر چھاپہ مارکر بارہ ملزمان 1. شبیر سومرو 2. شہزاد میمن 3. اعظم خان 4. نور علی جہونگائی 5. رحمت اللہ گنبیر 6. لطیف جہونگائی 7. ظریف پٹان 8. محمد علی گنبیر 9. اعجاز جہونگائی 10. مصطفیٰ جہونگائی 11. فتع محمد پٹان اور 12. عصمت اللہ پٹان کو گرفتار کر لیا۔ جن کی حراست سے کیش اور لڈو برآمد کیے گیے۔

ملزمان کے خلاف تھانہ ٹھٹہ پہ مندرجہ ذیل کیس درج کیا گیا ہے۔