ڈی آئی جی جیل ناصر آفتاب  کا سندھ کی جیلوں میں موجود  منظم نیٹ ورک  توڑنے کا فیصلہ  

 
0
735

تین مراحل میں تمام جیلوں میں تعینات پرانے افسران کو تبدیل کیا جائے گا: ناصر آفتاب

کراچی، اگست 30 (ٹی این ایس): سندھ کی جیلوں میں منظم نیٹ ورک  کی موجودگی  کا انکشاف  جسے ڈی آئی جی جیل ناصر آفتاب نے توڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈی آئی جی جیل  نے  اس سلسلہ میں اپنی ترجیحات اور منصوبہ بندی کے بارے میں بتایا کہ تمام جیلوں میں تعینات پرانے افسران کو تبدیل کیا جائے گا، تین مرحلوں میں تمام تبادلے کیے جائیں گے،پہلے فیز میں82افسران و اہلکاروں کا تبادلہ کردیا گیا، تبادلہ ہونیوالوں میں کلریکل سے لیکر گریڈ 15تک کے افراد شامل ہیں،سینٹرل جیل میں ایک اہلکار 1989سے دوسرا1993سے تعینات تھا،تبادلے جرائم پیشہ عناصر سے رابطوں کے انکشاف کے بعد کیے جارہے ہیں،جیل میں تبادلوں کے حوالے سے نئے قوائد ضوابط بنائے ہیں،کوئی بھی اہلکار اب 3 سال سے زیادہ کسی جیل میں تعینات نہیں ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ کراچی میں چار جیلیں ہیں،جیلوں میں قیدیوں کی تعداد 3گنا زائد ہیں،سینٹرل جیل میں 1600قیدیوں کی جگہ ہے جبکہ4500قیدی موجو د ہیں،جیل کی سیکیورٹی پر ایف سی، ایس آر پی،رینجرز اور جیل پولیس تعینات ہے۔