نیشنل بینک اسپیشل گیمز کا اختتام، زیڈ آر سی 25پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست

 
0
717

کراچی ،اگست30(ٹی این ایس): پروفیسر اقبال میموریل ٹرسٹ کے زیراہتمام نیشنل کوچنگ سینٹر میں منعقدہ دو روزہ نیشنل بینک اسپیشل گیمز کے دوسرے اور آخری روز بھی کھلاڑیوں کا جوش و خروش واضح رہے کہ دو روزہ گیمز میں تقریبا چار سو سے زائد اسپہشل کھلاڑیوں نے حصہ ٹریک اینڈ فیلڈ، ٹگ آف وار، ٹیبل ٹینس بیڈمنٹن اور دیگر کھیلوں میں حصہ لیا مقابلوں میں کامیاب کھلاڑیوں کو اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی انٹرنیشنل ہاکی پلیئر ارشاد حسین، (اے وی پی، این بی پی) نے میڈلز اور ٹراآفیاں تقسیم کیں ۔ باسکٹ بال کے مقابلوں میں سائنوسا اسکول کے بچوں نے پہلی، افورٹ اسکول نے دوسری اور دعا اسکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ٹیبل ٹینس میں سائنوسا نے پہلی زینب اسکول نے دوسری اور لرننگ ہینڈز نے تیسری پوزیشن ۔ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں GVTCD نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہو ے پہلی سائنوسا نے دوسری اقبال میموریل ٹرسٹ نے تیسری پوزیشن ۔ایس سی ایس پینا ڈ نے ٹگ آ ف وار کا میدان ما را جبکہ زینب اسکول نے دوسری اور اقبال میموریل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اتھلیٹکس میں زیڈ آر سی نے 25 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ GVTCD نے 20 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور سائنوسا نے 16 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر اکتفا کیا۔ تقریب تقسیم انعامات میں زیڈ ایچ خرم (ایس وی پی، اقبال میموریلٹرسٹ)، انٹرنیشنل ہاکی پلیئر آصف احمد خان (اے وی پی، این بی پی)، انٹرنیشنل کرکٹ پلیئر سعید آزاد (اے وی پی، این بی پی) عظمت اللہ خان (پی آر او، سپورٹس، این بی پی) محمّد اسلم خان (ڈی ایم ڈی، واٹر بورڈ)، احمد علی راجپوت، اور سید اویس الحسن (ڈپٹی سیکرٹری، سندھ گورنمنٹ) کے علاوہ نعیم رشید، عبدالواجد(سرپرست اقبال میموریل ٹرسٹ) سید عالم، طارق خان، حیدر حسین، جاوید اقبال، کاشف فاروقی، ناصر علی، شہزاد علی، عارف حسین، سرتاج زا دہ بھی موجود تھے۔