پی ٹی آئی نے ایک اور گل کھلادیا، وزیر اطلاعات پنجاب نجی نیوز چینل کے پروگرام  کے دوران آئینہ میں اپنا ہی  چہرہ دکھانے پر  سیخ پا ہو گئے اور پھر مائیک نکال کر انتہائی غلیظ گالی دے دی

 
0
558

لاہور ،اگست30(ٹی این ایس): وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نجی نیوز چینل کے پروگرام کے دوران ایک سوال پر جواب دینے کے بجائے سیخ پا ہو گئے اور پھر مائیک نکال کر انتہائی غلیظ گالی دے دی ۔نجی نیوز چینل سما نیوز کے پروگرام ”آواز “میں میز بان ذیشان ملک کو انٹر ویو دیتے ہوئے ایک سوال پر وزیر اطلاعات پنجاب بھڑک اٹھے اور گالی دے کر کہا کہ تم لوگ اس چینل کو سما رہنے دو ،تم نے اس کو تیسرے درجے کا گھٹیا چینل بنا دیا ہے جیسے رائل نیوز ہے ،کوئی شرم کرو ،کوئی حیا کرو آپ لوگ ۔یہ کہہ کر فیاض الحسن چوہان وہاں سے چلے گئے ۔وزیر اطلاعات پنجاب کی اس حرکت پر عبدالعلیم خان نے معذرت بھی کی ہے ۔

واضح رہے کہ پروگرام اینکر کی جانب سے فیاض الحسن چوہان کو ان کو ماضی کی ویڈیوز دکھائی گئ تھیں جن میں وہ اپنی تقاریر کے دور ان مختلف سیاسی شخصیا ت کے خلاف بد زبانی کررہے تھے ۔ صوبائی وزیر یہ ویڈیو دکھانے پر شدید برہم ہوگئے اور اس کے بعد ان کی وہ ناخوشگوار گفتگو اورحرکات کیمر ے نے ریکارڈ کرلیں جو پرد ہ سکرین پر نہیں آنے چاہئے تھیں۔