لاہو ر، اگست 30 (ٹی این ایس): نواں کوٹ کے علاقہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل نے بے قابو ہوتے ہوئے سڑک عبور کرتے ہوئے 14بچے کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا،پولیس نے لاش ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی ۔تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ شیزا ن فیکٹری کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل نے بے قابو ہوتے ہوئے 14سالہ دانش کو سڑک عبور کرتے ہوئے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیاجبکہ سوار موٹر سائیکل لے کر موقع سے فرار ہوگیا،زخمی کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔اس واقع کی اطلاع پولیس کو کردی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی۔