پنجاب ہائی وے پٹرول کی کارروائی، ڈکیتی کے ارادے سے بیٹھے 5 ملزمان گرفتار کر لئے، اسلحہ  و دیگر سامان برآمد

 
0
612

لاہور، اگست 30 (ٹی این ایس): پنجاب ہائی وے پٹرول کی کارروائی، ڈکیتی کے ارادے سے بیٹھے 5 ملزمان گرفتار قبضہ سے اسلحہ برآمد،24 جواری گرفتار قبضہ سے نقدی 19740 روپے اور 03 موبائل فون برآمد، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر288مقدمات درج ، جعلی نمبر پلیٹ لگانے والے47ملزمان دھر لیئے، ون ویلنگ کرنے والے03 ملزمان گرفتار،11 شرابی گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ نور پور نے ڈکیتی کے رادے سے بیٹھے 05 ملزمان ندیم، منیر، احتشام، قربان اور شفقت کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 5 پسٹل، 7 گولیاں اور 02 میگزینز برآمد کیے جبکہ پٹرولنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 24 جواریوں محمد عرفان، محمد جہانگیر، محمدآصف، محمد منیر، مشعود، توقیر، فاروق، محی الدین، مسلم شاہ، غلام شبیر، عارف حسین، عبدالخالق، ظفر، رشید، مظہر حسین، دلشاد، محمد سجاد اور محمد منظور کو گرفتار کر کہ ان کہ قبضہ سے جواءپر لگی رقم 19740روپے اور 03 موبائل فون برآمد کیے۔دریں اثناءپٹرولنگ پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر288ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے اور جعلی نمبرپلیٹ لگانے اور غیر قانونی سبزنمبرپلیٹس لگانے کے جرم میں47ملزمان گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے۔علاوہ ازیں پٹرولنگ پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے03ملزمان محمد بلال، ظفر اور ذیشان کو گرفتارکیا اور11 شرابیوں محمد اختر، عنایت، افضل، سلیمان، سجاد حسین، اسد علی، نوید، محسن، محمد شعیب، محمد وقاص اور محمد عرفان کو گرفتارکیا۔ پنجاب ہائی وے پٹرول نے مزید کاروائی کرتے ہوئے غیرقانونی گیس سلنڈرنصب کرنے کے جرم میں18ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے۔