لاہور: گرین ٹاؤن میں ہمسائیوں کے ہاں رکھوایا گیا قربانی کا گوشت سے 4 بچوں کا باپ چل بسا، لواحقین کا زہر ملائے جانے کا الزام

 
0
321

لاہور، اگست 30 (ٹی این ایس): گرین ٹاؤن کے علاقہ میں ہمسائیوں نے قربانی کے گوشت میں زہر ڈال کر واپس بھجوادیا جس کے کھانے سے 4 بچوں کا باپ چل بسا،پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا ۔

تفصیلات کے مطابق گرین ٹاؤن 1نمبربھٹے کا رہائشی35سالہ شہزاد بخاری جوکہ پھیری لگا کے اپنے چار بچوں جن میں ایک بیٹی اور تین بیٹے ہیں کا پیٹ پالتا تھا نے اپنے ہمسائیوں کے گھرقربانی کا گوشت رکھوا یا ہوا تھا جس کو واپس لانے کے لیے اپنی بیٹی کو بھیجا جس پر پڑوسی نے ان کو کافی برا بھلاکہا اور گوشت واپس کردیا جس پر مقتول گھرسے باہر آگیا اور ان دونوں گھروں کی آپس میں کافی دیر لڑائی جاری رہی جس پر محلے داروں نے مل کر ان کی آپس میں صلح کروادی ۔شہزاد بخاری نے قربانی کا گوشت پکوا کر کھایا تو اس کی طبیعت خراب ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوتے ہوئے چل بسا ۔اس واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا۔پولیس کے مطابق  متوفی کے بھائی نے کہا کہ ان کے ہمسائیوں نے قربانی کے گوشت میں زہر ملا دیا تھا جس کی وجہ سے شہزاد بخاری کی موت واقع ہوئی تاحال پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میںملزمان کے خلاف قتل کی دفعات لگا کر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ وہ اپنے گھر کو تالا لگا کر فرار ہوگئے ہیں۔