لاہور کے لاری اڈہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکریادگار برج سے نیچے گر گئی

 
0
592

لاہور، اگست 30 (ٹی این ایس): لاری اڈہ کے علاقہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکریادگار برج سے نیچے گر گئی جس سے سوار سرپر چوٹیں لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگیا،ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتا ل منتقل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق لاری اڈہ کے علاقہ میں یادگار برج سے تیز رفتار ی کے باعث بے قابو ہوتے ہوئے موٹرسائیکل سوار سمیت نیچے گر گئی جس کی وجہ سے سوار کے سر اور جسم پر چوٹیںلگنے سے شدید زخمی ہوگیاجسے تشویشناک حالت میںطبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے ۔زخمی ہونے والے 35سالہ شخص کی اشرف کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔