این اے 124 میں حمزہ شہباز کے مقابلہ  میں  پیپلزپارٹی کے امیدوار ظہیراحمد تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں دستبردار

 
0
310

لاہور، جولائی 17 (ٹی این ایس):این اے 124 میں پیپلزپارٹی کے امیدوار ظہیراحمد تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے اور انتخابات میں نعمان قیصر کی حمایت کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این اے 124 میں پیپلزپارٹی کے امیدوار ظہیر احمد پی ٹی آئی کے امیدوارنعمان قیصر کے حق میں دستبردار ہو گئے،ان کا کہناتھا کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کروں گا،جس کا باقاعدہ اعلان کچھ دیر میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس حلقے میں تحریک انصاف کے نعمان قیصر کا مقابلہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز سے ہوگا،دونوں جماعتوں کی انتخابی مہم زورو شور سے جاری ہے۔