ڈالر 129روپے کا ہوگیا

 
0
345

کراچی ، جولائی 17 (ٹی این ایس):امریکی ڈالر کو ایک بار پھر پر لگ گئے جس کی وجہ سے اس کی اڑان اونچی ہو گئی ہے اوراوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو انتیس روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالرایک سواٹھائیس روپے پچھتر پیسے پرٹریڈ ہو رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں پچیس پیسے کا اضافہ ہو کر ڈالر ایک سو انتیس روپے کاہوگیا۔

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روزانٹربینک مارکیٹ میں بھونچال آگیا تھا اورانٹر بینک میںروپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں یک دم چھ روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت ایک سواٹھائیس روپے پچھتر پیسے کی سطح پر آگئی تھی۔