ڈالر مہنگا ہونے کے باعث پٹرول اور ڈیزل کیی قیمتوں میں تین سے چار روپے اضافہ  کا خدشہ

 
0
304

لاہور ، جولائی 17 (ٹی این ایس):ڈالر مہنگا ہونے کے باعث پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمتوں میں تین سے چار روپے اضافہ  کا خدشہ پیدا ہو گیاہے ۔یہاں یہ بھی قابل ذکر ہے کہ پٹرول کی اس وقت فی لیٹر قیمت 95 روپے ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 112 اور لائٹ ڈیزل 80 روپے ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نئی قیمت 128 روپے 75 پیسے ہوگئی ہے جس کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان پیدا ہو گیاہے ۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 75 پیسے کا اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ عالمی حالات کے تناظر میں دنیا بھر میں ڈالر کی قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ کا سلسلہ جاری ہے اور دو روز کے اندر پاکستان میں اس کی قیمت میں 7 روپے 20 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔