لاہور ہائیکورٹ نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلاف تمام اپیلیں مسترد کردیں

 
0
488

لاہور  اگست 21(ٹی این ایس): لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ کورٹ نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلاف تمام اپیلیں مسترد کردیں‘ پی ٹی آئی‘ پیپلز پارٹی اور عوامی تحریک نے کلثوم نواز کے این اے 120 کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔ پیر کو کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں مسترد کردی گئیں۔ پی ٹی آئی ‘ پیپلز پارٹی اور عوامی تحریک نے درخواستیں دائر کی تھیں۔ کلثوم نواز کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیلٹ کورٹ نے تمام درخواستیں مسترد کیں اپیلٹ کورٹ نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو درست قرار دیدیا۔