لاہور ہائی کورٹ واقع، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کاچیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس اور انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ

 
0
446

اسلام آباد اگست21(ٹی این ایس) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے لاہور ہائی کورٹ واقع پر چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا ہے ، پیر کو اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ہٹ دھرمی کر رہے ہیں ہیں چیف جسٹس آف پاکستان معاملے کا نوٹس لیکر انکوائری کمیٹی بنائیں، صدر ملتان ہائی کورٹ بار قصوروار ہوئے تو خود پیش کرینگے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ذیادتی کر رہے ہیں۔