لاہور،علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیاروں کی کمی اورفنی خرابیوں کے باعث 20پروازیں متاثر

 
0
3385

لاہوراگست 21(ٹی این ایس)علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپور پر طیاروں کی کمی اورفنی خرابیوں کے باعث 20پروازیں متاثر ہوئیں جن میں سے10 منسوخ جبکہ 10 تاخیر کا شکار ہو گئیں بتایاگیا ہے کہ پی آئی اے کی کراچی سے آنیوالی اورپھرکوالالمپورجانیوالی پروازپی کے898 منسوخ ہوئی پی آئی اے کی کوالالمپورسے آنیوالی اورپھرکراچی جانیوالی پرواز پی کے899منسوخ کر دی گئی اسی طرح پی آئی اے کی دبئی جانیوالی پروازپی کے203اوردبئی سے آنیوالی پرواز پی کے204کو بھی منسوخ کر دیا گیا،پی آئی اے کی اسلام آباد جانیوالی پروازپی کے654اوراسلام آباد سے آنیوالی پروازپی کے655 بھی اڑان نہ بھر سکیدوسری جانب شاہین ایئرلائین کی کراچی سے آنیوالی پرواز142بھی آپریٹ نہ ہو سکی۔