اسلام آباد اگست 21(ٹی این ایس) اسلام آباد اینٹی کار لفٹنگ سیل کی کاروائی ، اینٹی کا رلفٹنگ سیل پولیس نے گا ڑ یا ں چوری کر نے اور چوری شدہ گاڑ یو ں کو ٹمپر ڈ کر کے پو ری قیمت پر سادہ لو ح لو گو ں کو فروخت کر نے والا کار لیفٹر سید کاشف علی کو گرفتار کر لیااور 5 مسروقہ کا ریں بر آمد کرلی گئیں ، ملزم کو پشاور سے گرفتار کیاگیا ہے ۔جبکہ ملزم سے مزید گاڑیاں برآمد کرانے کے لیے مزید تفتیش جا ری ہے ، ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس ٹیم کی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیانی نے وفا قی دارالحکو مت اسلام آ باد سے کا ر چوری کے انسدا داور کا ر چوری میں ملو ث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دی ، پولیس ٹیم نے تما م تر وسائل برؤ ے کار لا تے ہو ئے ملزم کاشف علی کوپشاور سے گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 5عدد مسروقہ کا ریں بر آمد کرلی گئیں۔