دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

 
0
805

لاہور اگست 25(ٹی این ایس ) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ؤکی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد234500کیوسک اور اخرج 234200کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد40500کیوسک اور اخراج40500کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد25400کیوسک اور اخراج10000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 78600 کیوسک اور اخراج47900 کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد255000 کیوسک اور اخراج 247000کیوسک،چشمہ بیراج آمد282100 کیوسک اوراخراج 268000کیوسک، تونسہ بیراج آمد246900کیوسک اور اخراج219400 کیوسک، پنجند بیراج آمد31000کیوسک اور اخراج 16500 کیوسک،گدو بیراج آمد187100 کیوسک اور اخراج 151000 کیوسک، سکھر بیراج آمد120700کیوسک اور اخراج64800 کیوسک ،کوٹری بیراج آمد97000 کیوسک اور اخراج 55400کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ6.047 ملین ایکڑ فٹ رہا۔منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1174.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.867 ملین ایکڑ فٹ رہا جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 645.50فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.139ملین ایکڑ فٹ ریکاڈ کیا گیا۔ تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل ہفتہ کی صبح 6بجے کی ہے۔