سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر وکیل کی خودسوزی کی کوشش ،پولیس نے گرفتار کرلیا

 
0
332

میرٹ پر آنے کے باوجود ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر تعینات نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھایا‘وکیل بلال 
لاہور اگست 25(ٹی این ایس ) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر خودسوزی کی کوشش کرنے والے وکیل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر ہفتہ کی صبح ایک وکیل نے خود کو جلانے کی کوشش کی۔تاہم پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے وکیل کو حراست میں لے کر تھانہ پرانی انارکلی منتقل کردیا۔وکیل کی شناخت بلال کے نام سے کئی گئی جس کا موقف تھا کہ میرٹ پر آنے کے باوجود اسے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر تعینات نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔اس سے قبل رواں ہفتے پیر کو بھی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر ایک خاتون نے اپنی بچی کو جلانے کی کوشش کی تھی، تاہم پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر ان سے پٹیرول کی بوتل چھین لی تھی۔خاتون نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ عدالت آتی ہیں، مگر ان کی بات سننے والا کوئی نہیں۔مذکورہ واقعے سے 2 روز قبل بھی ایک شخص نے سپریم کورٹ کے باہر خودسوزی کی کوشش کی تھی۔