منی لانڈرنگ سکینڈل میں عدالت نے آصف زرداری اورفریال تالپور کوچوتھی بارطلب کر لیا

 
0
327

کراچی اگست 25(ٹی این ایس)بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ سکینڈل میں آصف زرداری اورفریال تالپور کوچوتھی بارطلب کرتے ہوئے پیرصبح 11 بجے جعلی اکاونٹس کیس میں پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

اس موقع پر ایف آئی اے حکام نے عدالت میں موقف اپنایاکہ آصف زرداری اورفریال تالپور 3 بارپہلے پیش نہیں ہوئے ،جس پر بینکنگ کورٹ نے آصف زرداری اورفریال تالپور کوچوتھی بارطلب کرتے ہوئے پیرصبح 11 بجے جعلی اکاونٹس کیس میں پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کر دیا ۔

ایف آئی اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری اورفریال تالپور اس بارپیش نہ ہوئے توسپریم کورٹ میں دونوں مشکل میں ہوں گے جبکہ ایف آئی اے 28 اگست کوعدالت میں منی لانڈرنگ کی رپورٹ پیش کرے گی۔واضح رہے کہ فریال تالپور ضمانت پر ہیں جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی اکاونٹس کیس میں پہلے ہی مفرور قرار دیا جا چکا ہے ۔