شمالی وزیرستان میں فریقین کے درمیان زمین کے تنازعہ  لڑائی، کلہاڑیوں اور چھریوں  کاآزادانہ استعمال ،دو افراد  ہلاک زخمی، 9 کی حالت  تشویشناک

 
0
324

ایجنسی، جولائی 17 (ٹی این ایس): شمالی وزیرستان میں فریقین کے درمیان لڑائی میں دو افراد ہلاک اور خواتین سمیت 14 دیگر زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقع سوموار کو بویہ نامی علاقہ میں  فریقین کے درمیان زمین کے تنازعہ پر ہوئی۔

فریقین  نے کلہاڑیوں اور چھریوں کا آزادانہ استعمال کیا  جس کے نتیجہ میں دو افراد جان سے چلے گئے جبکہ دو خواتین سمیت 14 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں اور جاں بحق افراد کو میرانشاہ ہسپتال لے جایا گیا ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 9 افراد کی حالت انتہائی خطر ناک ہے۔