رحیم یار خان، جولائی 17 (ٹی این ایس): رحیم یار خان پولیس اور اسپیشل آپریشن یونٹ نے کچے کے علاقہ میں ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے11مغوی تاجروں ان کے چنگل سے بحفاظت چھڑالیا۔
رحیم یار خان پولیس کے ترجمان کے مطابق ان تاجروں کو ایک ہفتہ قبل کشتی اور مویشوں سمیت اغوا کیا کیا گیا تھا۔
آپریشن کے دوران سندھ اور پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھاجانے والاڈاکونادرسکھانی نامعلوم ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔ نادر سکھانی جس نے 2016میں ایس ایچ او بنگلہ اچھا حنیف غوری کو شہید کیا اور گیارہ مقدمات میں مظلوب تھا،کے سر کی قیمت 25لاکھ مقرر کی گئی تھی.
پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔
ڈی پی او رحیم یار خان محمد اطہر وحید نے آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔













