لاہور اکتوبر 8( ٹی این ایس)پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کے ترجمان مشہود تاجور نے کہا ہے کہ پی آئی اے نیویارک کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں حسب معمول جاری رکھے گی اور اس بارے میں فیصلہ جلد ہی کر کے عوام کو مطلع کر دیا جائے گا۔میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھیں کہ پی آئی اے نے 31 اکتوبر سے اپنی پاکستان سے نیویارک کی پروازیں روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی آئی اے کے ترجمان نے یہ بات برطانوی نشریاتی ادارے کو بتائی ۔ پی آئی اے اس روٹ پر گزشتہ 57 سال سے پروازیں چلا رہی ہے اور ایک وقت میں پی آئی اے روزانہ پرواز بھی چلاتی رہی ہے۔