لاہور ،بھٹہ مزدور کی 6سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار، پندرہ سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغواء 

 
0
437

مانگا منڈی میں 15سالہ یاسر نے بچی نسرین کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ،طبی معائنے کیلئے چلڈرن ہسپتال منتقل کر دیا گیا 
ہربنس پورہ کی پندرہ سالہ زہرہ 15اگست کو لاپتہ ہوئی ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا مگر بازیابی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے ‘اہل خانہ
لاہور اگست 26(ٹی این ایس)صوبائی دارلحکومت مین بھٹہ مزدور کی 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 15سالہ لڑکی کو بھی مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور میں تھانہ انویسٹی گیشن مانگا منڈی کی پولیس نے 6سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم 15سالہ یاسر نے 6سالہ نسرین کو تالاب سرائے گاؤں میں رانا جبار کے بھٹے پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ایس پی انویسٹی گیشن صدر راشد ہدایت کے احکامات پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی اور ملزم یاسر کو اوکاڑہ کے علاقے میں کارروائی کر کے گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ بچی اور ملزم کے اہل خانہ رانا جبار کے بھٹے پر ملازمت کرتے ہیں، نسرین کو طبی معائنے کے لیے چلڈرن ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب ہربنس پورہ کی رہائشی 15سالہ زہرہ 15اگست کو گھر سے لاپتہ ہوئی تھی، اہل خانہ نے ڈھونڈنے کی بارہا کوشش کی مگرناکام رہے۔اہل خانہ کا موقف ہے کہ نامعلوم شخص نے ورغلا پھسلا کر اغواء کیا ہے۔پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا مگرکوئی پیروی نہیں کی جارہی۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کئی دن گزرجانے کے بعد بھی ہماری بہن کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی اس بات کا کوئی علم نہیں۔غم سے نڈھال اہلِ خانہ نے کہا کہ لوگوں نے خوشی خوشی عیدمنائی مگر ہم نے رورو کرعید گزاری۔انہوں نے پولیس پر الزام لگایا کہ پولیس گھں ٹوں بیٹھائے رکھتی ہے مگر ہماری بہن کی تلاش میں کوئی تیزی نہیں لائی جارہی۔ ہماری بہن واپس لوٹ آئے ہم کوئی کارروائی نہیں کریں گے۔