کراچی :بجلی کی تار گرنے سے8سالہ بچہ دونوں ہاتھوں سے محروم ہو گیا

 
0
360

کراچی اگست 30(ٹی این ایس)کھمبے کا تار گرنے سے 8سالہ بچہ بری طرح جھلس گیا جس کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جا یا گیاجہاں ڈاکٹروں نے اس کے دونوں ہاتھ کاٹ دیے۔
زرائع کے مطابق یہ واقعہ شہر قائد کے علاقے احسن آباد میں پیش آیا، انچارج برن سینٹر ڈاکٹر احمر کے مطابق جب عمر کو ہسپتال لایا گیا تھا تو اس کے دونوں بازو بری طرح جھلسے ہوئے تھے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی بچے پر تار گرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ کے الیکٹرک حکام سے وضاحت طلب کرلی گئی۔ترجمان کے الیکٹرک کاکہنا ہے کہ واقعے پربے حد افسوس ہے،بچے کے اہلخانہ کیساتھ ہمدردی ہے،ممکنہ معاونت کی جائے گی۔دوسری جانب عمر کے والدین نے کے الیکٹرک کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔