اعتزاز احسن ہی ملک کے صدر بنیں گے، آصف زرداری

 
0
371

آپ لوگ یہیں رکیں میں ہیلی کاپٹر پر واپس آتا ہوں، آٓصف زرداری کا صحافیوں کو جواب

کراچی اگست 31(ٹی این ایس) سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار اعتزاز احسن ہی ملک کے صدر بنیں گے۔کراچی بینکنگ کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سیاست دان کے خلاف کوئی بھی مقدمہ غیر سیاسی نہیں ہوتا جب کہ اعتزاز احسن ہی ملک کے صدر بنیں گے۔ اس موقع پر صحافی نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ ہیلی کاپٹر تو سستا ہوگیا آپ ہیلی کاپٹر پر کیوں نہیں آئے، جس پر آصف زرداری نے خوشگوار انداز میں جواب دیا کہ آپ لوگ یہیں رکیں میں ہیلی کاپٹر پر واپس آتا ہوں۔صحافی کے سوال پر کہ زرداری صاحب کافی عرصہ بعد کورٹ میں ملاقات ہورہی ہے، جس پر آصف زرداری نے کہا کہ آپ بلائیں تو میں روز آجایا کروں گا۔