معروف بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ پاکستان پہنچ گئیں

 
0
584

کراچی اگست 31(ٹی این ایس):90 کی دہائی میں بالی وڈ کی کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ جوہی چاولا آج کل پا کستان کے دورے پر ہیں اور شہر قائد کی سیر کر رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ جوہی چاولا نے اپنی موجودگی کے حوالے سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے پرستاروں کو آگاہ کیا اور پیغام کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی۔جس میں ان کا کہنا تھا کہ ” وہ کراچی میں ہیں اورلنچ کے لیے عزیز دوستوں کے ہمراہ بوٹ بیسن جا رہی ہیں اور پاکستانی رومانوی کامیڈی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ دیکھیں گی، اتفاق سے اس میں بھارتی لڑکی اور پاکستانی لڑکے کی رومانوی کہانی ہے۔”واضح رہے کہ اداکارہ اس سے قبل 2013 اور 2016 میں بھی ایک خاندانی شادی کے سلسلے میں کراچی کا دورہ کرچکی ہیں۔