عوام کو زحمت سے بچانے کیلئے بنی گالہ تک ہیلی کاپٹر سے سفر کیا: وزیراعظم عمران خان

 
0
3155

اسلام آباد اگست 31(ٹی این ایس )وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ عوام کو زحمت سے بچانے کیلئے بنی گالہ تک ہیلی کاپٹر سے سفر کرتا ہوں ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان نے مختلف امور پر بات چیت کی ، وزیراعظم کا کہناتھا کہ پاکستان میں کوئی سفارش نہیں چلے گی، سب کا بلاامتیازاحتساب ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کمزور ہے ہمیں کوئی خطرہ نہیں ، پاکستان کوفائدہ ہواتوغیرملکی دورہ کروں گا۔ملاقات میں عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کھل کر حمایت کی ۔
وزیراعظم کا کہناتھا کہ چیئرمین نیب کوکہا ہے بلاامتیاز احتساب کیا جائے ، چیئرمین نیب کوکہا حکومتی رکن بھی کرپشن میں ملوث ہوتوکارروائی کریں ۔ ان کا کہناتھا کہ تنقیدضرور کریں،گھبراتانہیں مسائل حل کرنے میں مددملتی ہے۔