آرمی چیف سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات

 
0
1152

اسلام آباد اگست 31(ٹی این ایس):آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی اور خطے میں امن کےلئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ اور جواد ظریف کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی ۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خطے کے امن اور استحکام کے لیے مخلص اقدامات کر رہا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں امن کےلئے پاک فوج کا کردار لائق تعریف ہے ۔