صدارتی انتخاب کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل، بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل

 
0
343

صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 4 ستمبر کو ہوگی

اسلام آباد ستمبر 1(ٹی این ایس) صدارتی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں اور اس سلسلے میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔زرائع کے مطابق 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں، الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کرلی ہیں۔ صدارتی انتخابات کے لئے مجموعی طور پر 1500 بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں، سفید رنگ کے بیلٹ پیپرز واٹر مارکڈ ہیں, جن پر 3 امیدواروں کے ناموں کے سامنے خالی خانہ چھاپہ گیا ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پانچوں پریزائیڈنگ افسران کے نمائندوں کو کل طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ صدارتی انتخاب میں عارف علوی، مولانا فضل الرحمان اور اعتزاز احسن امیدوار ہیں۔ پولنگ کا عمل قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں بیک وقت ہوگا۔