صدارتی انتخاب میں ایسا فیصلہ کریں گے جس سے وفاق کی مضبوطی ہو: اختر مینگل

 
0
553

کوئٹہ ستمبر 1 (ٹی این ایس) بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین اختر مینگل کا کہنا ہے کہ صدر کے انتخاب میں حمایت کی پیپلز پارٹی کی خواہشات کو پارٹی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں رکھا جائے گا۔ ایسا فیصلہ کریں گے جس سے وفاق کی مضبوطی ہو۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں وفد نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین اختر مینگل سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں اختر مینگل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا وفد آیا ان کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہیں، پیپلز پارٹی کی خواہشات کو پارٹی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایسا فیصلہ کریں گے جس سے وفاق کی مضبوطی ہو۔پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ سردار اختر مینگل اور جمالدینی صاحب کے شکر گزار ہیں۔ گرمجوشی سے ہمارا استقبال کیا گیا جس کے مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں حمایت حاصل کرنے کے لیے آئے تھے۔ اختر مینگل نے فرمایا کہ فیصلہ ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں کیا جائے گا۔ صدارتی انتخاب میں حمایت کے لیے اپنا مؤقف پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور لاپتہ افراد سے متعلق ہم نے واضح مؤقف دیا ہے۔ بلوچستان کے وسائل صوبائی حکومت کی نگرانی میں ہونے چاہئیں۔ 2 گھنٹے کی گفتگو میں بلوچستان کے مسائل پر بات چیت ہوئی۔اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل پر بی این پی مینگل کے مؤقف سے متفق ہیں۔ بی این پی مینگل نے واضح انداز میں عوام کی نمائندگی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ معاملات ابھی چل رہے ہیں، ہماری خواہش ہے مولانا فضل الرحمٰن دستبردار ہوجائیں، امید ہے صدارتی انتخاب سے پہلے کوئی نتیجہ نکل آئے گا۔