ایرا ن کا دشمنوں کو انتباہ کے لیے بیلسٹک میزائل عراق منتقل کرنے کا انکشاف 

 
0
353

ایران عراق میں ان گروپوں کی اپنے میزائل خود تیار کرنے میں مدد دے رہا ہے،ایرانی عہدیدار
تہران ستمبر 1 (ٹی این ایس)ایران نے عراق میں اپنی آلہ کار شیعہ تنظیموں کو بیلسٹک میزائل مہیا کردئیے ،وہ عراق میں ان کی ٹیکنالوجی منتقل کررہا ہے اور تیاری کی صلاحیت بھی پیدا کررہا ہے تاکہ مشرقِ اوسط میں ا س کے مفادات پر حملوں کا مقابلہ کیا جاسکے اور ایران کے علاقائی دشمنوں کو نشانہ بنایا جاسکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کا انکشاف ایران کے تین عہدے داروں ، عراقی انٹیلی جنس کے دو ذرائع اور مغربی انٹیلی جنس کے دو ذرائع نے کیا ۔انھوں نے برطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹرز کو بتایا ہے کہ ایران نے گذشتہ چند ماہ کے دوران میں عراق میں مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اپنے کٹھ پتلی اتحادیوں کو منتقل کیے ہیں۔پانچ عہدے داروں کا کہنا تھا کہ ایران عراق میں ان گروپوں کی اپنے میزائل خود تیار کرنے میں مدد دے رہا ہے۔