مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ما ہ اگست میں34کشمیریوں کو شہیدکیا

 
0
406

سرینگر ستمبر1(ٹی این ایس)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ اگست میں34بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے ہفتہ کو جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ان میں سے2شہریوں کو حراست کے دوران شہید کیاگیا ۔ان شہادتوں کے نتیجے میں 2خواتین بیوہ جبکہ 6بچے یتیم ہو گئے۔اس عرصے کے دوران بھارتی فورسز اہلکاروں نے پرامن مظاہرین کیخلاف پیلٹ گن اور آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے 4سو 83افراد کوشدید زخمی کیا جبکہ تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران حریت رہنماؤں،کارکنوں اور نوجوانوں سمیت 1سو 96 افراد کو گرفتارکیا۔بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران140مکانات مکمل اور جزوی طو ر پر تباہ کیے جبکہ پانچ خواتین کی بے حرمتی کی۔