ٹرین اسٹیشن میں چاقو سے حملہ کر کے دو افراد کو زخمی کرنے والے مشتبہ حملہ آور  افغانی ہے: ڈچ پولیس

 
0
1237

ایمسٹرڈیم، ستمبر 02(ٹی این ایس): ہالینڈ کی پولیس کے مطابق جمعے کو ایمسٹرڈیم کے مرکزی ٹرین اسٹیشن میں چاقو سے حملہ کر کے دو افراد کو زخمی کرنے والے مشتبہ حملہ آور کا تعلق افغانستان سے ہے۔

پولیس کے مطابق جرمن رہائشی اجازت نامے کا حامل یہ ملزم 19 برس کا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ اس ملزم سے تفتیش جاری ہے، دوپہر کے وقت حملہ کرنے والا یہ ملزم پولیس کی گولی سے زخمی ہو گیا تھا اور پھر اسے حراست میں لے لیا گیا تھا، مشتبہ حملہ آور کا تعلق افغانستان سے ہے۔