محرم الحرام کے دوران امن وامان کو یقینی بنانے کے لئے مجالس اور جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کی جائے گی

 
0
2333

سرگودھا ستمبر 2 (ٹی این ایس)محرم الحرام کے دوران امن وامان کو یقینی بنانے کے لئے مجالس اور جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کی جائے گی جس کے لئے صوبائی،ڈویڑنل اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز قاہم ہوں گے۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجنل آفیسر کے احکامات پر سرگودھا،خوشاب ،میانوالی اور بھکر میں کنٹرول رومز کئے جائیں گے جہاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز محرم الحرام کے تمام جلوسوں اور مجالس کی لائیوکیمروں سے مانیٹرنگ کریں گے۔ جبکہ تمام اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں کے علاوہ موٹروے انٹر چینج پر سپیشل چیکنگ کرتے ہوئے ہر قسم کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔