رحیم یار خان: ڈاکوؤں کا راج، خانپور روڈ تھانہ سہجہ کی حدود میں صرف  ایک گھنٹے میں ڈکیتی کی 2 واردات، فائرنگ سے کئی افراد زخمی

 
0
650

رحیم یار خان،ستمبر02(ٹی این ایس):رحیم یار خان میں  سٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہوگیا ہے،  جرائم کا پیش آنا اب معمول بن گیا ۔ جرائم کے  تازہ واقعات  خانپور روڈ تھانہ سہجہ کی حدود میں پیش آئے جہاں صرف  ایک گھنٹے میں ڈکیتی کی 2 واردات،

ڈکیت گینگ شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی موبائل چھین کر  بڑی آسانی سے فرار ہوگئے۔ڈاکو ؤں نے اسلحہ کی نوک پر مقامی تاجر اور میڈیسن کمپنی کے ملازمین کو نقدی اور موبائل فون سے محروم کردیا۔

ڈکیتی کی پہلی واردات گڑھی روڈ، جبکہ دوسری واردات ریلوے پھاٹک سہجہ کے قریب پیش آئی ۔ مزاحمت کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سہجہ منتقل کر دیا گیا۔ڈاکو  کالے رنگ  کی 125 موٹر سائیکل  پر سوار تھے۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی خانپور جاوید اختر زخمیوں کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئے۔