348افسران و جوانوں کو رینک لگانے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے سینئر افسران کے ہمراہ ترقی پانے والے افسران و جوانوں کو رینک لگائے

 
0
413

اسلام آباد اکتوبر 25 (ٹی این ایس): 348افسران و جوانوں کو رینک لگانے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے سینئر افسران کے ہمراہ ترقی پانے والے افسران و جوانوں کو رینک لگائے تقریب میں تمام ڈی آئی جیز،اے آئی جیز ،ایس ایس پیز ،ایس پیز ،ڈی ایس پیز ،ترقی پانے والے تمام افسرا ن و جوانوں کی شرکت، آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا ہر افسراور جوان میرے لئے قابل فخر ہے، میرے لئے سپاہی میرا ہیرو ہے جو سردی و گرمی میں اپنے خاندانوں سے دور دن رات شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے اپنی خوشیاں قربان کر رہا ہے، آپ کے کندھوں پر جوذمہ داری آئی ہے اس سے ہم سب بالعموم اور عوام الناس بالخصوص بہترین اور مثبت نتائج کی امید رکھے گی۔

ترقی پانے والے افسران ہمیشہ کی طرح خوش اخلاقی،دلجمعی،نیک نیتی اور لوگوں کی مدد کے جذبے سے سرشار ہو کرفرائض سرانجام دیں گے، وفاق کی پولیس پورے ملک میں رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے، اسلام آباد پولیس نے گزشتہ ایک سال میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں، شہریوں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمیں شبانہ روز محنت کرنا ہو گی، آپ لوگوں کو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ اللہ تعالی آپ کوشہریوں کی خدمت جیسے مقدس فریضے کے لئے چنا ہے، آپ سب اپنے اندر ایک جذبہ اور اطمینان پیدا کریں اس سے آپ کسی بھی ناممکن کو ممکن بنا سکتے ہیں۔