اسلام آباد: یونان سے آنے والا مسافر بے ہوش ہوگیا، وجہ زیادہ مے نوشی

 
0
840

اسلام آباد،ستمبر02(ٹی این ایس):اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یونان سے آنے والا مسافر بے ہوش ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق محمد احسان  نامی  مذکورہ مسافر نجی ایئرلائین کی پرواز کیو آر 614 کے ذریعے یونان سے براستہ دوہا اسلام آباد پہنچا  اور  ایمیگریشن کاؤنٹر پر پہنچتے ہی بے یوش ہوگیا۔
مسافر کو بعد ازاں  ایئرپورٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ہسپتال کے ذرائع کے مطابق  مسافر زیادہ شراب پینے کے باعث بے ہوش ہوا۔