ڈسٹرکٹ کے امام بارگاہ کے متولیوں کا اجلاس ، محرم الحرام  کے حوالہ سے  سیکیورٹی اور جلوس کے روٹس کی صفائی وانتظامی امور کا جائزہ لیا

 
0
3415

ٹھٹھ،ستمبر03(ٹی این ایس):ماہ محرم ایام عزا کے سلسلے میں امام بارگاہ شاہ نجف میں ٹھٹھ ڈسٹرکٹ کے امام بارگاہ کے متولیوں کا اجلا س ہوا جس میں سیکورٹی سمیت جلوس کے روٹس کی صفائی اور انتظامی معملات پر اہم گفتگو کی گئی، اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین ڈسٹرکٹ ٹھٹھ سیکرٹری جنرل سید اسداللہ شاہ کاظمی، مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے رہنما سید حفیظ علی شاہ، مجلس وحدت مسلمین   ضلع ٹھٹھ کے رہنما سید عبدلحسین شاہ، مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھ کے رہنما سید آصف شاہ،  سید نادر شاہ امیرخانی، سید ضیاء شاہ شکرلاھی، سید بابو شاہ شکرلاھی، شیعہ علما کاونسل کے صدر سید جاوید شاہ، سید اظہر شاہ، نعیم قریشی، سید زین شاہ، سید کاظم شاہ، سید شاہ مردان شاہ،  لالا حسینی، ڈسٹرکٹ اسکاوٹ کے سیکرٹری عبدلرحمان گابار سمت ٹھٹھ کے مومنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔