رحیم یار خان : تھانہ اقبال آباد کے ایس ایچ او  کے ہاتھوں شرفا اور عزت دار لوگوں کا جینا عذاب: ذرائع

 
0
2872

رحیم یار خان،ستمبر02(ٹی این ایس):تھانہ اقبال آباد کا چارج جب سے ایس ایچ او رفیق نے سنبھالا ہے شرفا اور عزت دار لوگوں کا جینا عذاب بن گیا ہے۔ ذرائع  نے بتایا ہے صحافی ہوں یا کوئی عام آدمی مذکورہ  ایس ایچ او کے ہتک آمیز سلوک سے محفوظ نہیں  ہے ۔عزت دار لوگ تھانہ انچارج کی کھلی بد سلوکی کی وجہ سے تھانے سے کوسوں دور گزرنے لگے۔ٹاؤٹوں کی فرمائشوں پر بوگس مقدمات کے اندراج کی بھر مار سے شرفا ذہنی اذیت سے دو چار  ہیں ۔