نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈیننس کے شیڈول6 کے مطابق لوڈنگ کی جائے۔ خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی: موٹر وے پولیس کی  گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کو ہدایت

 
0
1220

رحیم یار خان،ستمبر02(ٹی این ایس):موٹر وے پولیس بیٹ 23کرم آباد، رحیم یارخان نے انسپکٹر جنرل موٹر وے پولیس عامر ذولفقار، ڈپٹی انسپکٹر جنرل سنٹرل زون احمد ارسلان ملک کی ہدایات پر سیکٹر کمانڈر ایس پی چوہدری عطاء محمدکے حکم پر، ڈی ایس پی عاطف علی چوہدری، ایڈمن آفیسر ہمایوں، آپریشنل آفیسر کوثر ندیم نے گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن رحیم یار خان کے ضلعی صدر سلیمان خان و دیگر عہدیداران محمد شریف، گل شیر، فضل،سجاد،رفیق اور ظہور سے ملاقات کی اور گاڑیوں پر ایکسل ویٹ کی پابندی کے حوالے سے بریف کیا۔ آئندہ سے وزن کے حوالے سے نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈیننس کے شیڈول#6 کے مطابق لوڈنگ کی جائے۔ خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔