رحیم یار خان: ڈسٹرکٹ سٹیزن فیڈ بیک کمیٹی کا اجلاس، ریونیو، اراضی ریکارڈ سنٹرز، تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال، رورل ہیلتھ سنٹرز، ریسکیو1122اور ڈومیسائل برانچ کی کارکردگی اور ان اداروں سے متعلقہ عوامی شکایات کا جائزہ لیا گیا

 
0
438

رحیم یار خان،ستمبر02(ٹی این ایس):ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی زیر صدار ت ڈسٹرکٹ سٹیزن فیڈ بیک کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ ریونیو، اراضی ریکارڈ سنٹرز، تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال، رورل ہیلتھ سنٹرز، ریسکیو1122اور ڈومیسائل برانچ کی کارکردگی اور ان اداروں سے متعلقہ عوامی شکایات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر مخدو م بشارت حسین ہاشمی، اسسٹنٹ کمشنر ریاست علی، فوکل پرسن جام محمد نعیم سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

سٹیزن فیڈ بیک کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا کہ اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے میں عوامی آراءنہایت اہمیت کی حامل ہیں ان کو بطور شکایات نہیں بلکہ اصلاح لیتے ہوئے ادار وں کی بہتری کے لئے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کے سربراہان سمیت ڈپٹی کمشنر آفس میں بھی متعلقہ اداروں سے متعلق موصول ہونے والی شکایات کے شکایت کنندگان سے رابطہ کرکے مسائل بارے معلومات حاصل کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز، رو رل ہیلتھ سنٹرز، تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال، ڈومیسائل برانچ ، رجسٹری برانچ اور ریسکیو1122کے دفاتر کے باہر شکایات باکس سمیت نمایاں مقامات پر ڈپٹی کمشنر آفس کا واٹس ایپ نمبر آویزاں کیا جائے تاکہ ادار وں کی کارکردگی سے متعلق شکایت کنندگان اپنی شکایات آڈیو، ویڈیو پیغاما ت یا تحریری طور پر جمع کرا سکیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں تمام محکمے اپنی سابقہ ایک سال کی کارکردگی رپورٹ اور شکایات کا ریکارڈ لیکر آئیں تاکہ اس کی روشنی میں مستقبل میں بہترین انتظامات کئے جا سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے غیر حاضر افسران کے خلاف بھی کاروائی کرنے کے احکامات جار ی کئے۔