یومِ دفاع پاکستان : سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی طرف سے ٹریفک پلان جاری

 
0
1444

راولپنڈی،ستمبر03(ٹی این ایس):سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے6ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر جی ایچ کیو میں منعقدہ خصوصی پروگرا م کے دوران شہریوں کی سہولت کے لیئے منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے. اس موقع پر4ستمبر بروز منگل اور 5ستمبربروز بدھ پروگرام کی فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر دن 2بجے سے تا اختتام پروگرام اور یوم دفاع پاکستان 6ستمبر بروز جمعرات دن 02بجے سے تا اختتام پروگرام مال روڈ (T&T چوک تا شالیمار چوک)،کشمیر روڈ ( T&T چوک تا چونگی نمبر 22)،تمیزالدین روڈ( PCہوٹل ٹرن تا CSD۔ طفیل روڈ اور GHQگیٹ نمبر 3تاچونگی نمبر22 )، افتخار جنجوعہ روڈ ( یونیورسٹی چوک نزد ای ایم ای میس تا جی ایچ کیو) ، مسعود اختر کیانی روڈ( جی ایچ کیو،بلیو لیگون تا پی سی آؤٹ ٹرن) تک جبکہ بینک روڈ ٹرن مری روڈ سے کسی بھی قسم کی ٹریفک ٹی ایم چوک کی طرف نہیں جا سکے گی بہترین ٹریفک انتظامات کے پیش نظر27ٹریفک اسسٹنٹس،159 وارڈن افسران ،14 انسپکٹرز/انچارجز اور06 ڈی ایس پیز سپیشل ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے.

اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے بتایا کہ 6thستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر خصوصی پروگرام کے دوران سیکیورٹی کے پیش نظرT&Tچوک،شالیمارچوک،حیدرروڈٹرن مری روڈ ، چھوٹابیکری چوک جانبGHQ ،FWOچوک جانبGHQ،،شالیمارچوک ،فردوسی روڈ ٹرن جانب افتخارجنجوعہ روڈ،کانونٹ سکول ٹرن طفیل روڈ جانبGHQ اورکانونٹ سکول چوک جانب افتخارجنجوعہ روڈکے مقام سے ٹریفک کو ڈائیورٹ کیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ جن پوئنٹس سے ٹریفک کو روکا جائے گا وہاں سے ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھا جائے گا اس دوران شالیمار چوک سے پشاور روڈ اور صدر جانے والی ٹریفک ون وے پر بینک روڈ ٹرن مال روڈ بھجوائی جائے گی جو براستہ بینک روڈ MHچوک جا ئے گی اسی طرح حیدر روڈ ٹرن سے تمام آنے اور جانے والی ٹریفک حیدر روڈ سے گزرے گی جبکہ MHچوک سے کچہری چوک جانے والی ٹریفک ریلوے روڈ، کامران مارکیٹ اور مریڑ چوک کی طرف سے جا ئے گی.

انہوں نے بتایا کہ ریلوے روڈ پر میٹر و پول سے ملٹری اکاؤنٹس تک ون وے ٹریفک چلائی جائے گی جبکہ ملٹری اکاؤنٹس سے کوئی بھی ٹریفک ریلوے روڈ پر نہیں جا سکے گی انہوں نے بتایا کہ چونگی نمبر 22سے کوئی بھی ٹریفک FWOچوک یا CMHکی طرف نہ جا سکے گی بلکہ تمام ٹریفک متبادل راستوں آدڑہ روڈ کی طرف سے جائے گی انہوں نے بتایا کہ مریڑ چوک سے TMچوک جانے والی ٹریفک کو لاثانیہ یوٹرن سے سیف اللہ لودھی روڈ پر ڈائیورٹ کیا جائے گا انہوں نے بتایا کہطفیل روڈ سے آنے والی ٹریفک تمیز الدین روڈسے جانب فیملی وارڈ چوک ، CMHاورہارلے سٹریٹ ڈھیر ی حسن آباد کی طرف جا سکے گی چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے بتایا کہ شہری کسی بھی معاونت، رہنمائی ، ٹریفک پلان اور متبادل راستوں سے متعلق معلومات کے لئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 051.9272839پر رابطہ کریں۔