اسلام آباد : گن پوائنٹ پر لڑکی کیساتھ زیادتی کی واردات

 
0
438

اسلام آباد،ستمبر03(ٹی این ایس): دارلحکومت  کے تھانہ آئی نائن کی حدود میں ایک دوشیرہ  کی اسلحہ کی نوک پر عصمت دری کی گئی۔ مذکورہ تھانہ  میں مقدمہ درج  کیس کے مطابق سارہ رباب نامی مذکورہ دوشیزہ  خیابان جوہر میٹرو سٹیشن سے ایدھی ہوم کی طرف جا رہی تھی کہ جھاڑیوں سے مسلح نوجوان نکلا اور گن پوائنٹ پر زیادتی کر ڈالی۔

ایف آئی آر  کے مطابق مزاحمت پر لڑکی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

پمز ہسپتال کے ابتدائی میڈیکل میں بھی زیادتی کی تصدیق ہوئی۔