جیکب آباد،پولیس کی کاروائی فحاشی کے اڈے پرچھاپہ مارکر 9عورتوں سمیت 17افراد گرفتار

 
0
1430

جیکب آباد، ستمبر 03 (ٹی این ایس): پولیس کی کاروائی فحاشی کے اڈے پرچھاپہ مارکر 9عورتوں سمیت 17افراد گرفتارتفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد شوکت کھٹیان کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی غلام محمد چنہ نے نفری کے ہمراہ سولائین تھانہ کی حدودمیں جانی دیروچوک کے قریب فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مارکر 9خواتین سمیت 17افراد کو گرفتارکرکرکے سول لائین تھانہ پرلاک اپ کرکے واقع کامقدمہ درج کرلیاگیاہے اس سلسلے میں ڈی ایس پی سٹی غلام محمدچنہ نے بتایاکہ ایس ایس پی جیکب آباد شوکت کھٹیان کی ہدایت پر شہر میں بڑھتی ہوئی سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن شروع کیا ہے ۔