ریلوے کی آخری باؤنڈری تک ریل ٹریک کے دونوں اطراف درخت لگائے جائیں گے ٗشیخ رشید احمد 

 
0
377

وزیر اعظم عمران خان کے نوجوان ملک کو سرسبز بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ٗپودا لگانے کے بعد گفتگو
راولپنڈی ، ستمبر 03 (ٹی این ایس):وفاقی وزیر ویلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے کی آخری باؤنڈری تک ریل ٹریک کے دونوں اطراف درخت لگائے جائیں گے تاکہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کے ساتھ ساتھ ملک کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے ٗپاکستان ریلوے کی ساتوں ڈویژنوں میں چار چار نرسریاں قائم کی جائیں گیں اور جہلم ، ملک وال اور راولپنڈی میں نرسریوں کو جلد ہی فعال کیا جا رہا ہے تاکہ ایک سال کے عرصہ تک ریلوے پٹری کے اطراف کو درختوں سے سرسبز کیا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل انتظامیہ راولپنڈی کی طرف سے کورال چوک ، اسلام آباد ایکسپریس وے میں ’’پلانٹ فار پاکستان‘‘شجر کاری مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن سیف انجم، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیر ، ایڈیشنل کمشنر طارق سلام مروت، ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی، ضلعی افسران اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی ۔ اس میں موقع پر کورال چوک کی گرین بیلٹ میں پانچ ہزار پودے لگائے گئے۔وفاقی وزیر ویلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ٹمبر مافیا کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے گی اور درختوں کی چوری کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی کیونکہ درخت لگانے کے علاوہ ان کو محفوظ بھی بنانا ہماری ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے نوجوان ملک کو سرسبز بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے اوروزیر اعظم کے ویژن کو ہر صورت میں حاصل کریں گے۔تقریب خطاب کرتے ہوئے ، کمشنر راولپنڈی ڈویژن سیف انجم نے کہاکہ اس تقریب میں چا ر ہزار شراکاء ہیں اور پانچ ہزار پودے لگانے کا ہدف ہے اور کوشش کی جائے گی کہ پانچ منٹ میں پانچ ہزار درخت لگائے جائیں اور اس جذبہ اور سپرٹ کو برقرار رکھا جائے تاکہ گرین پاکستان کا ہدف حاصل ہو سکے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی نے کہاکہ پی ایچ اے راولپنڈی 25ہزار پودے اپنی مدد آپ اور پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے لگا چکا ہے اور شہر کے 58قبرستانوں میں بھی زیادہ سے زیادہ درخت لگا ئے جا رہے ہیں ۔پی ایچ اے راولپنڈی نے ائر پورٹ روڈ، نزد گلزار قائد اور نواز پارک میں گرین پوائنٹس قائم کئے ہیں جہاں سے شہری بلامعاوضہ پودے حاصل کر سکتے ہیں۔تقریب کے بعد وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ، کمشنر راولپنڈی انجم سیف، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عمر جہانگیر اور دیگر افسران نے سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباء اور استاتذہ، اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ہمراہ پودے لگائے۔ پودے لگانے کی اس مہم میں مختلف سرکاری محکمو ں نے بھی حصہ لیا۔