’’پلانٹ فار پاکستان‘‘ شجرکاری مہم کے پہلے روز ملک بھر میں 15 لاکھ پودے لگا دیئے گئے ٗوفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی 

 
0
1149

مہم کے تحت اگلے پانچ سال کے دوران ملک بھر میں دس ارب پودے لگائے جائیں گے ٗملک امین اسلم کا بیان
اسلام آباد ، ستمبر 03 (ٹی این ایس):وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ’’پلانٹ فار پاکستان‘‘ شجرکاری مہم کے پہلے روز ملک بھر میں 15 لاکھ پودے لگا دیئے گئے ٗمہم کے تحت اگلے پانچ سال کے دوران ملک بھر میں دس ارب پودے لگائے جائیں گے۔ اتوار کو جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم کے پہلے روز ملک بھر میں دو سو مقامات پر تقریبات منعقد کی گئیں ٗ ملک بھر میں 190 مقامات پر لوگوں میں پودے تقسیم کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ارب پودے کامیابی سے لگائے جانے کے بعد عمران خان نے اگلے پانچ سال کے دوران ملک بھر میں 10 ارب سونامی ٹری منصوبہ شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم پودے نہیں لگائیں گے تو ہمارا جینا مشکل ہو جائے گا، موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کو آلودگی اور آبی بحران کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کا بارشوں میں اہم کردار ہے جس سے آبی ذخائر اور زیر زمین پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) ، سی ڈی اے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بھی اتوار کو شجرکاری مہم کے دوران پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد، ایئرپورٹ اور قائداعظم یونیورسٹی سمیت دیگر حصوں میں 40 ہزار سے زائد پودے لگائے۔