پنجاب ، رواں سال کے دوران بچوں سے زیادتی کے 844 واقعات پیش، روزانہ 4 بچے زیادتی کا شکار بنتے ہیں، پولیس ریکارڈ

 
0
461

لاہور ستمبر 3(ٹی این ایس): پنجاب میں رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں بچوں سے زیادتی کے 844 واقعات پیش آئے۔زرائع کے مطابق آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں سال 2018 کے پہلے 7 ماہ میں بچوں سے زیادتی کے 844 واقعات پیش آچکے ہیں۔ پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں روزانہ 4 بچے زیادتی کا شکار بنتے ہیں۔
بچوں سے زیادتی کے واقعات میں غیرمعمولی اضافے پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے 15 اگست کو بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے لئے مراسلہ جاری کیا تھا تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے۔
مراسلے میں حکم دیا گیا تھا کہ بچوں سے زیادتی کے ضمانت پر رہا ملزمان کی بھی فہرستیں تیار کی جائیں اور ایسے ملزمان کی سخت نگرانی کی جائے، اگر ملزم اپنی رہائش تبدیل کرے تو متعلقہ تھانے کو بھی مطلع کرے۔